اسرائیل نے سعودی عرب سے آنے والے شہریوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

66


تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) اسرائیل نے سعودی عرب کا نام کورونا قرنطینہ کے لیے بنائی گئی ‘سرخ فہرست’ سے نکال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب سے آنے والی شہریوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کردی ہے ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کا نام سرخ فہرست سے نکال کر سبز فہرست میں ڈال دیا ہے جس کا مطلب یہ ہےکہ سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر اسرائیل میں داخلے کے بعد14روز کا قرنطینہ لازمی نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھاکہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سعودی عرب کے خفیہ دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔

()

امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہوکے ہمراہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس ملاقات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیابھی دعوے کررہا ہے تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی جب کہ دوسری جانب سعودی عرب نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کاکہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ سعودی عرب کے دوران ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام شریک تھے۔



Source link

Credits Urdu Points