حکومت نے زنا بالجبر کے مجرموں کے لیے سزاؤں کا اعلان کردیا

70


ریپ کے مجرموں کو نامرد بنایا جائے گا، 10 سے 25 برس ، عمر قید یا سزائے موت کی سزائیں ہوں گی، پارلینٹ کا سیشن نہ ہونے کے باعث آرڈیننس جاری کیا جائے گا وفاقی وزیر قانون

شہریار عباسی
منگل نومبر
22:23

حکومت نے زنا بالجبر کے مجرموں کے لیے سزاؤں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین – 24 نومبر 2020ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نے کہا ہے کہ زنابالجبرکےمجرموں کےلیےسخت قوانین بنائےجارہےہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ مجرموں کاڈیٹابیس بھی بنانےکافیصلہ کیاگیاہے، زنا بالجبر کے مجرموں کو 10سے25برس قیدکےعلاوہ تاعمرقیداورموت کی سزائیں ہوں گی, ریپ کےمجرموں کونامرد کیا جائے گا ۔
دنیاکےکئی ممالک میں جنسی مجرموں کونامردبنائےجانےکےقوانین موجود ہیں۔ کیمیکل کیسٹریشن کچھ کیسزمیں مخصوص مدت کیلئے یا زندگی بھرکیلئےہوسکےگی . انہوں نے مزید کہا کہ پارلینٹ کا سیشن نہ ہونے کے باعث آرڈیننس جاری کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر بحث کی گئی۔

()

اجلاس میں مجرمان کو سخت سزائیں دینے کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے و خواتین بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں۔
متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کا خاص خیال رکھا جائے گا،یقینی بنایا جائے کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔ وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے،بعض وزراء نے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا۔وزراء نے رائے دی کہ زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی کے تختے پر لٹکا دیا جائے۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق نے بھی پھانسی کی حمایت کی۔وزیراعظم نے رائے دی کہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہو گا۔قانونی ٹیم کی جانب سے ریپ آرڈیننس کے مسودے پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے۔عوام کے تحفظ کے لیے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی۔وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔ وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کے لیے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points