نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا

42


لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا، سابق وزیرخزانہ اور نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار نے کہا کہ بیگم شمیم اختر کی میت کو جمعے کو لندن سے پاکستان روانہ کیا جائے گا، جبکہ ہفتے کو میت پاکستان پہنچ جائے گی، لندن میں جمعے کو نماز جنازہ پڑھانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے لندن میں گفتگو تے ہوئے کہا کہ زیادہ امکان ہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جمعے کو پاکستان بھیجی جائے گی،اور ہفتے کو پاکستان پہنچ جائے گی۔ یہاں پر بھی جنازے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، کورونا کلاک ڈاؤن ی وجہ سے تاخیر آرہی ہے۔ جنازے میں بھی 30 سے زیادہ بندے شرکت نہیں کرسکیں گے۔ یہاں پر نمازجنازہ امید ہے کہ جمعرات یا جمعے کو پڑھائی جائے۔

()

لیکن کل بدھ کو حتمی اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئی ہیں، بیگم شمیم اختر کو سینے میں انفیکشن تھا۔ انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔ اسی طرح نواز شریف کو تدفین کے انتظامات پر مشورے کے لیے شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کا بھی انتظار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی اسماء نواز کا دادی کی میت لے کر پاکستان آنے کا امکان ہے۔ بیگم شمیم اخترکی وفات قدرتی ہے اور ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں۔ ان کی عمر 90 سال تھی اور وہ طویل عرصے علیل تھیں ۔ مزید برآں ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظور ی دے دی ہے، محکمہ داخلہ نے تھروسرکولیشن کابینہ سے منظوری لی،  پیرول پر رہائی کا عمل میت پاکستان پہنچنے پر شروع ہوجائے گا۔ مسلم لیگ ن نے پیرول پر دوہفتے کی رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔



Source link

Credits Urdu Points