سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں زبردست کمی

48


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی کمی کے بعد سونا 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا، ڈالر کی قیمت میں بھی تقریباََ 1 روپے کی کمی

شہریار عباسی
منگل نومبر
20:54

سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں زبردست کمی

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب روپے کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہقیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 15 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 51 ڈالر کم ہوکر 1815 ڈالر ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو گیا، ایک ڈالر کی قیمت 96 پیسے کم ہوئی ہے۔

()

ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 96 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر 160 روپے 8 پیسے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر 160 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے بعد روپیے کی قیمت مستحکم ہوتی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1866ڈالر ہو گئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا تھا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 450روپے سستا ہو کر 1لاکھ12ہزار 850روپے اور دس گرام سونا 385روپے کی کمی سے 96ہزار 751روپے کا ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points