وزیراعظم عمران خان کی عالمی کامیابیوں کا ایک اور اعتراف

49


اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر 2020ء) : ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جامع پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،پاکستان نے کورونا کی پہلی لہر پر قابو پا لیا تھا۔جس کے بعد دنیا بھر میں عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف کی گئی تھی،اور اب وزیراعظم عمران خان کی عالمی کامیابیوں کا ایک اور اعتراف سامنے آیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کر دیا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم نے ” پاکستان اسٹریٹیجی ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔اس دن پاکستانی قیادت کے لیے دن بھر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

()

صدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیراعظم عمران خا ن کا لائیو انٹرویو کریں گے۔

پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں منعقد کی گئی تقاریب میں دنیا بھر کے سرمایہ کار، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی وزیراعظم سے سوال کر سکیں گے۔پاکستانی وزراء بذریعہ ویڈیو لنک پالیسیوں، تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پہلے دن سے واضح تھی،وزیراعظم عمران خان جہاں سخت لاک ڈاؤن کے مخالف رہے وہیں انہوں نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر بھی زور دیا۔ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا تھا۔پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو دنیا بھر نے سراہا تھا۔ مائیکرو سوفٹ کےبانی بل گیٹس نے پاکستان کے کورونا اقدامات کو مثالی قرار دے تھا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور یورپ کے مقابلے میں پاکستان نے کامیابی کے ساتھ مہلک وائرس پر قابو پایا۔پاکستان نے یہ کامیابی اپنی کمال مہارت کی وجہ سے حاصل کی ہے۔



Source link

Credits Urdu Points