دہشتگردی کے ثبوت پیش کرنے کے بعد پاکستان مخالف بھاتی پروپگنڈا مہم تیز ہوگئی

50


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد دہشت گرد حملے کا ڈرامہ کیا ، بھارت کی طرف سے ناگروٹا واقعے کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ، بھارت کی وزارت خارجہ کی طرف سے غیرملکی سفیروں کو جعلی دہشت گرد کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مخالف بھارتی ریاستی دہشت گردی ، منصوبہ بندی اورمعاونت کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے رکھے ، پیش کیے گئے ڈوزئیر کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان مخالف مہم کو تیز کر دیا ہے، اس سلسلے میں بھارتی وزارت خارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کی ناکام کوشش ہے ، پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹا بیانیہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے سوا کچھ نہیں ہے ، پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کے ایسے اقدامات کے حوالے سے پہلے ہی سے آگاہ کر رکھا ہے، بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

()

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو پاکستان کے پیش کردہ ڈوزئیر پر ایکشن لینا چاہیے ، پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتا رہے گا ، پاکستان بھارتی بے بنیاد پراپیگنڈے سے عالمی برادری کو گمراہ نہیں ہونے دے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت سلامتی کونسل ممالک کو پیش کر دئے ، دفترخارجہ میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کوپاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزئیردیا گیا ، ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کوخطرات لاحق ہیں،پاکستان سختی سے بھارتی وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے مہیا کردہ شواہد کی تردیس کو مسترد کرتا ہے، بھارت ہمیشہ کی طرح دیدہ دلیری سے دوبارہ من گھڑت موقف اپنایا ہے، اندھی تردید اور پرانے الزامات دہرانے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے، پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ڈوزئیر بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی، معاونت، اُکسانے، مالی امداد اور تخریب کاری کو تکمیل تک پہنچانے کی تفصیلات پیش کرتا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points