ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا باضابط اعلان کر دیا

43


2018 کے بعد تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار‘ کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کی ڈگری نہیں ملے گی. ایچ ای سی

میاں محمد ندیم
منگل نومبر
12:35

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا باضابط اعلان ..

اسلام
آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 نومبر ۔2020ء)
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا
باضابط اعلان کر دیا ہے.

()

ایچ ای سی نے 2018 کے بعد تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر
قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام اور بی
ایس سی کی ڈگری نہیں ملے گی ایچ ای سی کے مطابق 2018 میں پابندی کے باوجود
غیر قانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے اور نیورسٹیاں فوری طور پر ایسے
پروگرامز میں داخلے بند کر دیں کیونکہ ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی
کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی.



Source link

Credits Urdu Points