وفاق المدارس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

49



Live Updates

فیصلے سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا، تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ترجمان وفاق المدارس العربیہ کا بیان

مقدس فاروق اعوان
منگل نومبر
13:54

وفاق المدارس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2020ء) : وفاق المدارس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ترجمان وفاق المدارس العربیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مدارس کھلے رہیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ماتحت تمام مدارس کھلے رہیں گے۔مدارس میں ایس او پیز کے تحت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفاق المدارس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اگر حکومت ہمارے ساتھ مشاورت کرتی تو مدارس کی بندش پر غور کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال مدارس میں تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

()

دوسری جانب آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے بھی فاقی حکومت نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ وفاق کی24 نومبر سے 24دسمبر تک بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے وزیر اعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سےاپیل کرتے ہیں کہ اسکولز ایس او پیز کے تحت کُھلے رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے۔ اسکولز کُھلے رکھنےکا واضح اعلان ہو چکا ہے۔تعلیمی اداروں کے لیے مائیکرولاک ڈاون کا آپشن استعمال کیا جائے۔کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا کہ طلباء سکولزمیں مکمل محفوظ ہیں۔ وزرائے تعلیم کا اعتراف کہ پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز پربھرپورعمل کر رہے ہیں، جو اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اجتماعات سے کورونا کے پھیلاؤ اور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔ وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور این سی او سی غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points