پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو قتل کر دیا گیا

53



Live Updates

2013 میں الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

مقدس فاروق اعوان
منگل نومبر
14:12

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو قتل کر دیا گیا

جیک آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) 2013 میں الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شریف خان بلیدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

()

پی ٹی آئی رہنما شریف خاندان بلیدی کو نماز جنازہ ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں جعفرآباد بلیدی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شریف خان بلیدی کی نماز جنازہ میں قبائلی سردار ، پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔پی ٹی آئی رہنما وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف خان بلیدی ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح تھے اور انہوں نے 2013کا الیکشن بھی لڑا تھا۔وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شریف کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی شریف خان بلیدی کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔



گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points