جو ماں باپ کے جنازوں پر نہ آیا ہو وہ اپنے جنازے سے کیا توقع رکھتا ہوگا

65


اس خاندان کی ایک ایک بات اور ایک ایک حرکت ایسی ہے جیسے ان پر کائنات تخلیق کرنے والے کی خصوصی لعنت ہو۔ اداکارہ وینا ملک کا ٹویٹ

مقدس فاروق اعوان
منگل نومبر
13:18

جو ماں باپ کے جنازوں پر نہ آیا ہو وہ اپنے جنازے سے کیا توقع رکھتا ہوگا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر 2020ء) : معروف اداکارہ وینا ملک اور مسلم ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی ٹویٹر پر لفظی جنگ جاری رہتی ہے جس میں وینا ملک کا پلڑہ بھاری دکھائی دیتا ہے۔تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس لفظی جنگ میں وینا کا بھرپور ساتھ دیتی رہی ہے۔یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب وینا ملک کے تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی۔جس کے جواب میں وینا ملک نے مریم نواز کو “نانی اماں ” کا خطاب دیتے ہوئے تنقیدی ٹویٹس کی بھرمار کر دی تھی۔اور اب نواز شریف کی والدہ متحرمہ کے انتقا ل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں وینا ملک نے ایک بار پھر شریف خاندان پر تنقید شروع کر دی ہے،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ماں اور باپ کے جنازوں پر نہ آیا ہو وہ اپنے جنازے سے کیا توقع رکھتا ہوگا،وینا ملک نے مزید کہا کہ اس خاندان کی ایک ایک بات اور ایک ایک حرکت ایسی ہے جیسے ان پر کائنات تخلیق کرنے والے کی خصوصی لعنت ہو۔

()

ایک اور ٹویٹ میں اداکارہ نے کہا کہ اولاد کو حلال کھلاو تو اولاد ماں کے نام پر اسپتال بناتی ہے اور حرام کھلایا ہو تو ماں کے جنازے پر بھی نہیں آتے۔دوسری جانب وینا ملک کی جانب سے ایسے ٹویٹس کیے جانے پر ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اس معاملات پر نہ تو سیاست کرنی چاہئیے اور نہ ہی منفی تبصرے کرنے چاہئیے، وینا ملک اس سے قبل کئی بار شریف خاندان پر شدید تنقید کرچکی ہیں۔ایک بار وینا ملک سے سوال کیا گیا کہ ’آپ مریم نواز شریف کے اتنا زیادہ خلاف کیوں ہیں؟‘ تو وینا ملک نے جواب دیا ’کیونکہ وہ پاکستان کیخلاف ہیں‘۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points