65 سال سے زائد عمر مستحق شہریوں کو 2 ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

71


پنجاب حکومت نے پروگرام کیلئے پہلے مرحلے میں2 ارب روپے مختص کیے ہیں، وظیفہ لگانے کا مقصد بزرگ افراد کو عمرکے آخری ایام میں سکھ ملنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

ثنااللہ ناگرہ
پیر نومبر
17:43

65 سال سے زائد عمر مستحق شہریوں کو 2 ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء) ہنجاب حکومت نے65 سال سے زائد عمر مستحق شہریوں کو 2 ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے، پروگرام کیلئے پہلے مرحلے میں2 ارب روپے مختص کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2 ارب مختص رقم سے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے۔

()

جس کے تحت 65 سال سے زائد العمر مستحق شہریوں کو ماہانہ 2 ہزار وظیفہ دیا جائے گا۔ پروگرام سے بزرگ شہریوں کی مالی معاونت سے ان کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔ بزرگ افراد کو عمر کے آخری ایام میں سکھ ملنا چاہیے۔ ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لیکر جائیں گے۔ 

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points