لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) ملک دشمن عناصر دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے متحرک ہو چکے ہیں اور آج لاہور کے علاقے برکی روڈ پر واقع سی ٹی ڈی کے تھانے میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک دہشت گرد نے تھانے کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔جب سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے نامعلوم شخص سے شناخت پوچھنے کی کوشش کی تو اس نے اسلحہ نکالتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے جواب میں فورسز کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی اور دہشت گرد جوابی کارروائی میں موقعہ پر ہلاک ہو گیا۔تلاش میں دہشت گرد سے دو ہینڈ گرینیڈ ایک خود کش جیکٹ اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل ٹیم موقعہ پر پہنچ چکی اور مزید کارروائی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تھانے کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
()
دہشت گرد کی طرف سے پہلے فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں فورسز کے جوانوں نے حملہ کیااور دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ابھی تک کسی کی طرف سے اس ممکنہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور دہشت گرد کی شناخت بھی نہیں کی جا سکی۔ ملک دشمن عناصر تخریب کاری کرنے اور ملک میں دنگے فساد کران ے کے لیے ایکٹو ہو چکے ہیں۔دشمن عناصرکسی بھی حوالے سے پاکستان کو آگے بڑھتا اور ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ۔یہی وجہ ہے کہ کبھی اسکولوں تو کبھی اسپتالوں کبھی مدرسوں تو کبھی عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اور اب سکیورٹی فورسز کے اداروں کی طرف ان کے ناپاک قدم بڑھ رہے ہیں جنہیں جڑ سے کاٹنے کے لیے ہماری فورسز کے شیر جواں ہر وقت تیار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج برکی روڈ کے سی ٹی ڈی تھانے میں بھی دہشت گردی کا واقعہ ناکام بنا دیا گیا۔
Credits Urdu Points