()
میزبان نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ اپنی دور صدارت میں ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر کے میڈیا کی نظروں میں رہا اور اس کی ہر ایک بات شہ سرخیوں میں جگہ پاتی تھی۔
اب جب وہ سپر پاور کا صدر نہیں رہے گا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ امریکہ کے بڑے عوام نے اسے ووٹ کیا جیسا کہ 74ملین لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا پھربھی وہ ہار گیا لیکن اب ہارنے اور وائٹ ہاﺅس سے چلے جانے کے بعد کیا دنیا بھر کا میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کو اتنی ویلیو دے گا یا نہیں۔اس کے جواب میں بیہار نے کہا کہ یہاں اچھی بری دونوں باتیں تھیں۔اب تک میڈیا نے جتنا بھی ٹرمپ کو کور کیا وہ اس قسم کی فضا اور رائے عامہ بنانا چاہ رہے تھے کہ 2020کے الیکشن ڈونلڈ ٹرمپ جیت جائے گاجو کہ ممکن نہیں ہو سکا۔مگر اب اچھی بات یہ ہے کہ وہ مستقبل قریب میں جیل میں ہو گا۔جیل کے سیل نمبر11میں ”ماچو مین “کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو رہنا پڑے گا۔اب اس کا مستقبل اتنا اچھا نہیں ہے اور اس کی سُستی اور گالف کھیلنے کا شوق اسے 2024کے الیکشن سے بھی دور رکھے گا۔لہٰذا اب ٹرمپ کہیں بھی نظر نہیں آئے گااور گمنامی کی دنیا میں رہنے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھائے گا۔
Credits Urdu Points