()
امریکہ کی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے نئے منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس خالی کرنے کے لیے تیار ہے اور ٹرمپ کی ٹیم اقتدار پرامن اور قانونی طریقے سے انتقال کے لیے ریڈی ہے۔
اس لیٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کرنے پر مہر ثبت کر دی ہے جس نے دھاندلی کا شور مچا رکھا تھا۔ ایڈمنسٹریٹر ایملی مرفی کا کہنا تھا کی انتقال اقتدار کے عمل میں مجھ پر کسی قسم کا کوئی پریشر یا دباﺅ نہیں تھا بلکہ یہ میں نے اپنی مرضی اور قانون کے مطابق کیا ہے۔ میں فیصلہ لینے میں خود مختار تھی اور امریکی قانون کو فالو کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے۔اب اس مراسلے کے بعد وائٹ ہاﺅس کی اس وقت کی حکومتی ٹیم اور نئے صدر کی طرف سے بنائی گئی امریکہ کی اگلی حکومت کی ٹیم آپس میں ملاقاتیں اور گفت و شنید کریں گے۔اب کچھ دنوں تک جوبائیڈن وائٹ ہاﺅس میں ڈیرے ڈالیں گے اور دنیا پر راج کریں گے۔´جوبائیڈن کے صدر بننے اور اس کی دیگر ممالک کے حوالے سے پالیسیز کو کئی لوگ عمیق نظروں سے تاک رہے ہیں کہ وائٹ ہاﺅس سے کس قسم کے نئے اعلانات سامنے آتے ہیں۔پاکستان،انڈیا،سعودی عرب،اسرائیل اور فلسطین کا کنسرن کچھ تنازعات کی بنا پر دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے کہ وائٹ ہاﺅس کی تبدیلی خطے پر کس طرح سے اثر انداز ہو گی۔
Credits Urdu Points