عمر ایوب کو پتہ نہیں کون کہتا تھا کہ گردشی قرضہ ختم ہوجائے گا، اسد عمر

53


میں نے کبھی نہیں کہا کہ دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا، اسد عمر کا عمر ایوب کے بیان پر ردعمل

شہریار عباسی
پیر نومبر
20:05

عمر ایوب کو پتہ نہیں کون کہتا تھا کہ گردشی قرضہ ختم ہوجائے گا، اسد عمر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین – 23 نومبر 2020ء) حکومت نے گردشی قرض کو کنٹرول نہ کر پانے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے وفاقی وزیر توانائی و قدرتی وسائل عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ دسمبر2020 تک گردشی قرض ختم ہوجائے گا ۔ عمر ایوب کو نہ جانے کون یہ کہتا تھا کہ گردشی قرضہ ختم ہوجائے گا۔

()

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت میں آتے ہی اگر بجلی کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کرتے تو سرکلر ڈیبٹ ختم ہوسکتا تھا، سالانہ 1000 ارب روپے کیپیسٹی چارجزکی مد میں خرچ ہورہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں درامدی کوئلےسےبجلی کےمنصوبے لگائےگئے، گزشتہ حکومت نے بجلی کےترسیلی نظام پرتوجہ نہیں دی، پاورسیکٹرنظام سےسرمایہ دار،سیاستدان،افسران فیض یاب ہوئے ہم نے ڈھائی سال میں ترسیلی نظام کے31 منصوبوں کومکمل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا تھا کہ رواں سال دسمبر تک سرکلر ڈیبٹ ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points