مسافر دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینزکا استعمال لازمی طور پر کریں اور برفباری میں صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں، جی ڈی اے نے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین – 23 نومبر 2020ء) گلیات میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔ سیاحوں کو تلقین کی گئی ہے کہ برفباری کے دوران سفر سے ممکن حد تک گریز کریں ۔ تفصیلات کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم سرما کی دوسری برفباری کے دوران سفر سے گریز کریں۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے اسٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینزکا استعمال لازمی طور پر کریں اور برفباری میں صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔
()
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے، پی کےایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیوکی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن میں مزید برفباری کا امکان ہے۔ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی اورسیاحوں کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ برفباری کا سلسلہ جمعرات کی شام تک رکنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت گلیات، مری اور شمالی علاقہ جات میں موسم سرما کی دوسری برفباری کا سلسلہ ۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points