پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم، پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء) ایک لڑکی کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی، پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم، پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک اور صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں پیر کے روز ایک لڑکی کی وجہ سے 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم کی وجہ سے یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں پیر کی شام کے وقت دو طلبہ تنطیموں میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔
()
کینٹین میں ایک لڑکی کی موجودگی کی وجہ سے شروع ہونے والے جھگڑے کے دوران ایک طلبہ تنظیم کے کچھ طلبہ نے ایک سیکورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے بعد ایک دوسری طلبہ تنظیم کے طلباء بھی پہنچ گئے اور دونوں گروپوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر تھانہ مسلم ٹاؤن سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پولیس کی جانب سے معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ پرتشدد کاروائی میں ملوث طلبہ کیخلاف کاروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا گیاہے۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points