نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی وجہ اور بیماریوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

72



Live Updates

بیگم شمیم اختر کو سینے میں انفیکشن تھا، انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی، پوتی اسماء نواز کا دادی کی میت لے کر پاکستان آنے کا امکان

پیر نومبر
21:22

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2020ء) سابق وزیراعظم نواز
شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گذشتہ روز لندن میں انتقال
کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو سینے میں انفیکشن تھا۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کے سینے
میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا، انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے
تین دن لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کے حوالےسے بتایا گیا کہ لندن میں ،
بیگم شمیم اخترکی میت کے ساتھ پاکستان کون کون جائے گا؟ ، اس پرمشاورت جاری
ہے۔ نواز شریف کو تدفین کے انتظامات پر مشورے کے لیے شہباز شریف کی پیرول
پر رہائی کا انتظار ہے۔

()

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی
اسماء نواز کا دادی کی میت لے کر پاکستان آنے کا امکان ہے۔

خاندانی ذرائع
کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اخترکی وفات قدرتی ہے اور ان میں کورونا کی کوئی
علامات نہیں تھیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز
شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی عمر 90 سال
تھی اور وہ طویل عرصے علیل تھیں ۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے
صاحبزادے حسین نواز نےدادی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دادی صبح
نماز کے لیے اُٹھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر انہیں اسپتال پہنچایا
گیا ، جہاں وہ وفات پا گئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم
اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو لاہور لایا
جائے گا، لاہور میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد ان کو جاتی عمرہ
میں ان کے شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points