نواز شریف کی والدہ کا انتقال، حکومت نے مریم نوازکے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا

54


اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین – 23 نومبر 2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اطلاع دینے والے شخص نے کہا کہ واٹس ایپ پر مجھے خبر ملی، اس وقت پی ڈی ایم کا جلسہ لائیو چل رہا تھا، اگر وہاں انٹرنیٹ تھا تو ان کے پاس کیوں خبر دیر سے پہنچی ؟۔ اور اگر سگنل نہیں تھے تو یہ سب کیسے چل رہا تھا ؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں، اب ان کے گھر موت ہوئی ہے، ہمیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے لیکن انہوں نے اپنی دادی کی وفات پر بھی سیاست کی ہے ۔ ان کے گھر میں دکھ کا سماں ہے، اب تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی پے رول پر رہا کردینا چاہیے تھا ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ مریم نواز 5 گھنٹے بلور ہاؤس میں موجود رہیں، وہاں کوئی جیمر نہیں لگے تھے، ان کی دادی کی وفات 12 بجے ہوئی اس وقت وہ بلور ہاؤس میں تھیں۔

()

صرف جلسے کی جگہ پر جیمر لگے تھے، باقی جگہوں پر نہیں۔

ہمیں بیگم شمیم اختر کی وفات کا دکھ ہے، لیکن کسی کو بھی ان کی وفات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے تھی ۔ وزیراعظم نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، مجھے بھی دکھ ہے، لیکن مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا تھا کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا،دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فوری پشاور سے لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا،کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں،یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔



Source link

Credits Urdu Points