تعطیلات دینے پر ملک بھر کے طلباء خوشی سے نہال

74


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء ) سوشل میڈیا وزیر تعلیم سے متعلق دلچسپ “میمز” سے بھر گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات دیے جانے کے بعد طلباء خوشی سے نہال ہیں۔ تعطیلات کا اعلان ہونے کے بعد وزیر تعلیم شفقت محمود سے متعلق طلباء نے دلچسپ “میمز” بنا کر سوشل میڈیا بھر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت محمود کا نام پیر کے روز ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔ سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم سے متعلق کئی مزاحیہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تعطیلات کی خبر ملنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کلاس رومز سے باہر نکل آئے اور شفقت محمود کے حق میں دلچسپ نعرے لگانے لگے۔

()


طلباء نے نعرے لگائے، جب تک سورج چاند رہے گا، شفقت تیرا نام ریے گا، کنفرم جنتی ہے. کنفرم جنتی، بچوں اور استادوں کا وزیرِاعظم شفقت محمود!۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے
26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا  ۔ملک بھر میں 25
دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی
وزیر شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر
سے بچے گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کریں گے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ 25 دسمبر سے
10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں
گے۔بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے
دوبار کھول دئیے جائیں گے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر
تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی
ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز
سب بند ہوں گے۔11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے قبل کورونا وبا
کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔جنوری کے پہلے ہفتے میں رویو سیشن ہو
گا۔ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہو گی،بورڈ کے امتحانات
مارچ اور اپریل کے بجائے مئی اور جون میں ہوں گے۔علاوہ ازیں گرمیوں کی
چھٹیاں بھی کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔



Source link

Credits Urdu Points