پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ ، کرائے پر لوگوں کو لائے جانے کا الزام

71


ورکرز کی سیل لگی ہے ، کتنا ریٹ لگا ہے؟ وزیرصحت خیبر پختونخوا نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کردیں ۔۔۔ تصویر میں مقامی کارکن گاڑی کا کرایہ ادا کر رہا ہے ، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی کا جواب

ساجد علی
پیر نومبر
16:44

پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ ، کرائے پر لوگوں کو لائے جانے کا الزام

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء) وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے لیےکرائے پر لوگ لانے کا الزام عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی لیڈر کی چند تصاویرشیئر کردیں ، جس میں انہیں ہاتھ میں پیسے پکڑے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کے اردگرد لوگوں کا ہجوم بھی دیکھا گیا۔ اپنی پوسٹ کے ساتھ تیمور سلیم جھگڑا نے لکھا کہ ورکرز کی سیل لگی ہے کتنا ریٹ لگا ہے؟۔

اس کے جواب میں ترجمان عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے ، حالاں کہ تصویر میں مقامی کارکن گاڑی کا کرایہ ادا کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام پروپیگنڈے ناکام ہوگئے اور ہمارا جلسہ کامیاب ہوا۔

()

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے پشاور میں جلسے کے لیے پنڈال سجایا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور میں ہونے والے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کی گئیں، بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح گیارہ بجےہونے والے جلسے کے لیے دلزاک روڈ چوک پر پوسٹر اور بینر آویزاں کیے گئے ، جب کہ ڈی جے بٹ کی طرف سے ساؤنڈ سسٹم بھی لگایاگیا ، جب کہ حکومت نے پشاور جلسہ گاہ کی جانب جانے والی کئی سڑکوں پر کنٹینر لگا کر ٹریفک کو متبادل راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی تھیں ہے ، اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے شہر میں موبائل سگنلز بھی بند کردیے تھے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points