شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو پیرول پر2 ہفتے کی رہائی دی جائے، رانا ثناء اللہ

60


لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 نومبر2020ء) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازکوپیرول پر2ہفتے کی رہائی دی جائے، دو ہفتے سے کم پر دی گئی رہائی قبول نہیں کریں گے، حکومت کو توفیق نہیں ہوئی کہ شہبازشریف کو فوری پیرول پر رہائی دے دی جاتی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر جس طرح کی پریس کانفرنس کر رہا تھا، شام کو کسی وزیر کے گھر ہوتے ہو، اگلے دن کسی اور کے گھر ہوتے ہو، اس کا اشتعال کا نتیجہ تو نکلنا تھا، میں آگ کے واقعے کو اچھا نہیں کہوں گا، یہ آگ الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس کا نتیجہ ہے۔ تحریک انصاف حکومت جس وجہ پر 2018ء کا الیکشن جیتی، اسی سہارے پر کھڑی ہے، اگر وہ سہارا ایک انچ بھی دائیں بائیں ہوا تودھڑام سے نیچے گر جائے گی۔

()

ملک وقوم کی بقاء کیلئے حکومت کو یہ سہارا میسر نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اس سہارے کا کھل کر نام لے چکے ہیں۔ کہتے ہیں میاں نوازشریف نے یہ کہہ دیا ، نوازشریف بہت آگے چلے گئے، کل پشاور جلسے میں میاں نوازشریف کی تقاریر سے سخت تقاریر ہوئیں، میں کسی کا نام نہیں لوں گا کیونکہ جو حقیقت سامنے آچکی ہے اس سے نظریں نہیں چرا سکتے۔

ہم سمجھتے ہیں یہ سہارا جس کا ذکر کیا وہ کسی جماعت کو حاصل نہیں ہونا چاہیے۔اگر آئین اور اپنی حدود میں رہیں گے تو ملک آگے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازکوپیرول پر2ہفتے کی رہائی دی جائے، دو ہفتے سے کم پر دی گئی رہائی قبول نہیں کریں گے، حکومت کو توفیق نہیں ہوئی کہ شہبازشریف کو فوری پیرول پر رہائی دے دی جاتی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کو توفیق نہیں ہوئی کہ شہبازشریف کو فوری پیرول پر رہائی دے دی جاتی۔



Source link

Credits Urdu Points