کورونا ویکسین بنانے والی امریکی کمپنی نے ویکسین کی قیمت سے پردہ اُٹھا دیا

53


واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2020ء) : امریکہ کی بائیوٹیکنالوجی کمپنی موڈرینا نے کورونا وائرس کی ویکسین کی قیمت سے پردہ اُٹھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی بائیوٹیکنالوجی کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو کورونا وائرس کی ویکسین 25 ڈالر سے 37 ڈالر فی خوراک میں دی جائے گی جبکہ اس قیمت کا انحصار بھی حکومت کی جانب سے دئے گئے آرڈر پر ہو گا۔ موڈرینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفن بینسل کا کہنا ہے کہ ہماری ویکسین کی قیمت زکام کی دستیاب ویکسین جتنی ہی ہو گی جو کہ قریباً 10 سے 50 ڈالر تک ہے۔ یورپی یونین کی ایگزیکٹو برانچ یورپین کمیشن ویکسین کی 25 ڈالر فی خوراک حاصل کرنے کے لیے جولائی سے ہی موڈرینا سے رابطے میں ہے۔ یاد رہے کہ امریکی کمپنی موڈرینا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

()

امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہماری ویکسین پُر اثر ہونے کی شرح 94 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ امریکی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ویکسین کی افادیت کا اندازہ بڑے پیمانے پر تجربات کی بنا پر لگایا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن کے تیسرے مرحلے کلینکل نتئاج کے ابتدائی نتائج جاری کیے ۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے ویکیسن 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا نے عالمی سطح پر معیشت کو کافی نقصان پہنچایا ہے ، اس عالمی وبا کو ختم کرنے اور اس میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کئی ادارے اس کی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔



Source link

Credits Urdu Points