آصف زرداری کی پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی تجویز

60


لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء ) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مابین رابطہ ہوا ہے۔نواز شریف نے آصف علی زرداری سے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے اور سب سے پہلے پنجاب میں پیش کی جائے۔جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔کیونکہ پرویز الہیٰ شامل ہوں گے تو ہی یہ کام ہو سکتا ہے۔نواز شریف نے آصف علی زرداری سے کہا کہ پرویز الہیٰ قابل اعتبار نہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ دراصل نواز شریف اعتبار کے قابل نہیں ہیں۔چوہدری شجاعت بھی ان کے ساتھ جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ق لیگ سے کئی وعدے کیے گئے لیکن پھر توڑ دئیے گئے۔پرویز الہیٰ کو بھی وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

()

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جلسے ہر حالت میں ہوں گے اگر دو چار ہزار بندے مر بھی گئے تو اس سے فرق نہیں پڑتا۔وہ لانگ مارچ بھی کریں گے۔دوسری جانب ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی بری کارکردگی کے باعث مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن جیت سکتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ الیکشن میں مائنس نوازشریف کے بعد ن لیگ جیت سکتی ہے، ن لیگ کو پھر جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کیونکہ عمران خان کے پاس کونسی کارکردگی ہے کہ اس کو لوگ دوبارہ ووٹ دیں گے۔ عمران خان کے پاس اڑھائی سال ہیں، ابھی تک تو کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا جو اگلے ڈھائی سالوں میں دیں گے۔شریف خاندان اگر اپنی غلطیوں پر اعلانیہ معافی مانگ لے تو ان کو معافی مل سکتی ہے۔ آج بلاول بھٹو اگر یہ کہتا کہ فوج ایسے کررہی ہے ویسے کررہی ہے، لیکن آصف زرداری نے فوج سے درخواست کی بلاول کو سیاست کی آزادی دیں۔ فوج نے گلگت میں بلاول بھٹو کو سیاست کرنے کی آزادی دی۔



Source link

Credits Urdu Points