اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء ) وزرائے تعلیم نے تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس میں شدت آ گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح بڑھ گئی ہے۔ تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا.کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی سرگرمیوں پر اثرات اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات سے متلعق بھی مشاورت کی گئی۔وزرائے تعلیم نے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی پیش کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ایک ماہ کے لیے ملتوی کی تجویز دی گئی ہے۔
()
صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان اور حفاظت ہمارے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔
قبل ازیں تجاویز دی گئی تھیں کہ 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے۔ اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے۔آن لائن ایجوکیشن کی تیاری کی جائے۔مقامی طور پر انتظامات کیے جائیں۔ٹیلی اسکول ، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔میٹرک انٹر میڈیٹ امتحانات جو 2021 میں لیے جائیں۔مزید برآں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کریگی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کریگی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔خیال رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کی ہے
Credits Urdu Points