پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین اب گھر سے امور نمٹائیں گے

58



Live Updates

تمام سرکاری محکموں کے ملازمین گھر سے امور انجام دیں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم

سمیرا فقیرحسین
پیر نومبر
11:09

پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین اب گھر سے امور نمٹائیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2020ء) : کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے اور اس کے نتیجے میں دن بدن بڑھنے والے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں سرکاری ملازمین کو گھر سے امور نمٹانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی کوحتمی شکل دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین گھر سے امور انجام دیں گے۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کرنے کی نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں ہوگا۔ پنجاب بھر میں سیاسی سرگرمیوں پر مؤثر طریقے سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح دیگر شہریوں سے زیادہ ہے۔

()

کورونا کے زیادہ کیسز والے شہروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کروانے کے لیے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو اہم ٹاسک سونپا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے تاجروں سے آج ملاقات ہو گی۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سے شدت اختیار کر لی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہوگئی۔کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points