ملک بھر میں کورونا بے قابو، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 اموات

52


لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2020ء) : ملک بھر میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سے شدت اختیار کر لی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 508، سندھ میں ایک لاکھ 63 ہزار 329، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 599، بلوچستان میں 16 ہزار 810، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542، اسلام آباد میں 27 ہزار 18 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 123 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 16 ہزار 955 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 929 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 885 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

()

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 861، سندھ میں 2 ہزار 829، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 327، اسلام آباد میں 279، بلوچستان میں 161، گلگت بلتستان میں 95 اور آزاد کشمیر میں 144 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس کے شدت پکڑنے کے بعد کراچی میں اسمارٹ اور مائیکرولاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا جا چکا ہے البتہ ملک کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points