بھارتی فوج کی ایل اوسی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

64


راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 نومبر2020ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور ، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی، جس میں بچوں خواتین سمیت11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

()

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رتہ سیکٹر پرشہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کردی، جس میں بھارتی فوج نے جان بوجھ کر بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا۔

بھارئی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 11 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں6 خواتین اور4 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے جگجوٹ گاوَں میں شادی کی تقریب کو ہیوی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ یہ رویہ بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ عمل انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔



Source link

Credits Urdu Points