حکومت کی بری کارکردگی ، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن جیت سکتی ہے

61


لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 نومبر2020ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی بری کارکردگی کے باعث مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن جیت سکتی ہے، مائنس نوازشریف ہونے کے بعد ن لیگ کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان کے پاس ووٹ لینے کی کوئی کارکردگی نہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ الیکشن میں مائنس نوازشریف کے بعد ن لیگ جیت سکتی ہے، ن لیگ کو پھر جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کیونکہ عمران خان کے پاس کونسی کارکردگی ہے کہ اس کو لوگ دوبارہ ووٹ دیں گے۔عمران خان کے پاس اڑھائی سال ہیں، ابھی تک تو کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا جو اگلے ڈھائی سالوں میں دیں گے۔شریف خاندان اگر اپنی غلطیوں پر اعلانیہ معافی مانگ لے تو ان کو معافی مل سکتی ہے۔

()

آج بلاول بھٹو اگر یہ کہتا کہ فوج ایسے کررہی ہے ویسے کررہی ہے، لیکن آصف زرداری نے فوج سے درخواست کی بلاول کو سیاست کی آزادی دیں۔ فوج نے گلگت میں بلاول بھٹو کو سیاست کرنے کی آزادی دی، چیئرمین نیب کو یہی لائے تھے ،پیپلزپارٹی کو تو کسی طرح بھی وفاق میں حکومت نہیں مل سکتی، ن لیگ کی غلطیاں اگر شریف برادران معافی مانگ لیں تو حکومت مل سکتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کو کسی صورت نہیں، سندھ میں ابھی اگر آزادانہ الیکشن ہوں تو وہاں بھی پیپلزپارٹی کو حکومت نہیں ملے گی۔



Source link

Credits Urdu Points