ایران نے خطے میں اپنے حلیفوں کو عارضی طور پر کشیدگی پھیلانے سے روک دیا

53


ٹرمپ کی صدارت کے باقی رہ جانے والے ہفتوں کے دوران احتیاط سے کام لیں،حزب اللہ سربراہ کی بھی ہدایت

اتوار نومبر
16:25

بغداد/تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) ایران نے مشرق وسطی کے مختلف حصوں میں اپنے حلیفوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور امریکا کے ساتھ کشیدگی سے اجتناب برتیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مدت کے آخری ہفتوں میں حملوں کا کوئی سبب نہ مل سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات عراقی ذمے داران نے بتائی۔

()

عراقی سیاست دانوں نے بتایاکہ قآنی نے عراقی ملیشیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جذبات کو ٹھنڈا رکھیں اور عراق میں امریکی وجود کے خلاف حملوں کو فی الوقت روک دیں، البتہ اگر ایران کے حلیفوں پر امریکی حملہ ہوا تو تہران کا جواب اس حملے کی نوعیت کے مطابق ہو گا۔دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے حامیوں اور حلیفوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹرمپ کی صدارت کے باقی رہ جانے والے ہفتوں کے دوران احتیاط سے کام لیں۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points