پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ دوسرے صوبوں کی نسبت شدت اختیار کرگیا

66


لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی، تشویشناک مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلاؤ ۔ تشویشناک مریضوں کی تعداد میں پنجاب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ پندرہ روز میں پشاوراور ملتان میں 200 فیصد، کراچی میں148 فیصد ،لاہور میں 114 فیصد اور اسلام آباد میں 65 فیصد تک وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کے استعمال میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

()

مزید برآں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا بڑھنے کا خدشہ ہے، اپوز یشن جماعتیں اپنی سیا ست چمکانے اور اپنی کر پشن بچانے کیلئے عوامی زند گیوں سے کھیل رہی ہے۔ کورونا کی موجودگی میں پی ڈی ایم کی قیاد ت جلسے جلسوں سے ہر صورت گر یز کرے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویشناک ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی اور روزی خطرے میں ڈال رہی ہے،واضح کردوں اگر اپوزیشن لاکھوں جلسے بھی کر لے تو ان کو این آر او نہیں ملے گا کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاوَن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، مکمل لاک ڈاوَن ہونے پر نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہوگی۔



Source link

Credits Urdu Points