سکولوں میں چھٹیوں کا انتظار کرنے والوں کو کل اہم اطلاع دوں گا، شفقت محمود

55


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 نومبر2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکولوں میں چھٹیوں کا انتظار کرنے والوں کو کل اہم اطلاع دوں گا، صوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس بارے کل ساڑھے 12پریس کانفرنس کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث والدین اور محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کا حتمی فیصلہ کل بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں ہوگا۔اجلاس میں کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ شفقت محمود نے کہاکہ جولوگ صوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کے فیصلوں کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں، ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس بارے کل ساڑھے 12پریس کانفرنس کروں گا۔

()

 دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی، پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوگئی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ اسی طرح اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ’’گزشتہ پندرہ روز میں پشاوراور ملتان میں 200 فیصد، کراچی میں148 فیصد ،لاہور میں 114 فیصد اور اسلام آباد میں 65 فیصد تک وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کے استعمال میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points