اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 نومبر2020ء) پاکستان کی تجارتی رینکنگ بھارت اور بنگلا دیش سے بہتر ہوگئی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کی تجارتی سہولیات کی رینکنگ میں79 درجے بہتری آئی ہے، تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لارہی ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تجارتی سہولیات معاہدے میں پاکستان کی رینکنگ میں 79 درجے بہتری آئی ہے۔ پاکستان کی رینکنگ 2018 میں34 درجے پر تھی۔ پاکستان کی رینکنگ بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لارہی ہیں۔دوسری جانب سینئروزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
()
پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی معیشت مضبوط اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے،ٹریڈنگ انڈیکس اوپرگیا، صرف نومبر میں اضافہ 79 فیصد ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کررہے ہیں، وزیر اعظم اقوام عالم کی نظر میں دن بدن اعتماد حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیر اعظم کے سر ہے، ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مزید کامیابیاں ہوں گی۔عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔
Credits Urdu Points