()
یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئی ہیں، بیگم شمیم اختر اپنے بیٹے نوازشریف کے پاس مقیم تھیں، بیگم شمیم اختر 15فروری 2020ء کو لندن گئی تھیں، نوازشریف اور شہبازشریف کے والد میاں شریف کا انتقال 2004ء میں سعودی عرب میں ہوا تھا۔مریم نوازکو ان کی دادی بیگم شمیم اخترکے انتقال کی خبر پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران ملی، جہاں پر مریم نواز نے انتہائی مختصر کہا کہ میں آج آپ لوگوں سے بات کرنا چاہتی تھی لیکن مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ لندن میں میری دادی انتقال کرگئی ہیں، میری دادی اللہ کے پاس چلی گئی ہیں، اس لیے میں آج جلسے میں خطاب نہیں کرسکتی، میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ میری دادی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کردیں، جبکہ میاں نوازشریف بیمار ہیں ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کردیں۔دوسری جانب قائد ن لیگ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، چودھری برادران سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور حکومتی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔اسی طرح پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول کر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دی جائے گی۔
Credits Urdu Points