دادی کا انتقال، مریم نواز کا جلسے سے مختصر خطاب

76


میری دادی کا انتقال ہوگیا، آپ سے گزارش ہے ان کے لیے دعا فرما دیجیے اور میاں صاحب کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کردیجیے، مریم نواز کا پشاور جلسے سے خطاب

شہریار عباسی
اتوار نومبر
17:20

دادی کا انتقال، مریم نواز کا جلسے سے مختصر خطاب

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 نومبر2020ء) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پشاور جلسے سے نہایت مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں سے بات کرنا چاہتی تھی لیکن مجھے خبر ملی ہے کہ لندن میں میری دادی انتقال کر گئی ہیں، نواز شریف کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ لندن میں نواز شریف ان کے پاس تھے، میں معذرت چاہتی ہوں کہ آپ سے خطاب نہیں کر سکتی، میری آپ سے گزارش ہے کہ میری دادی جو اللہ کے پاس چلی گئی ہیں ان کے لیے دعا فرما دیجیئے اور میاں صاحب کی صحت کے لیے دعا کردیجیئے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ جلسہ گاہ سے چلی گئیں ۔ مریم نواز نے جلسے سے جلدی جانا تھا اس لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خطاب کے درمیان ہی کچھ وقت کے لیے مریم نواز نے بات کی ۔مریم نواز کی مختصر تقریر کے بعد مرحومہ بیگم شمیم اختر کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ۔

()

جس کے بعد مریم جلسہ گاہ سے چلی گئیں ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں ، ان کی عمر 90 سال تھی اور وہ طویل عرصے علیل تھیں ۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے تصدیق کی ہے کہ ان کی دادی انتقال کر گئی ہیں، آج صبح وہ نماز کے لیے اُٹھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے بھی دادی کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو لاہور لایا جائے گا، لاہور میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد ان کو جاتی عمرہ میں ان کے شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points