منشیات کیس میں کامیڈین بھارتی سنگھ شوہر سمیت گرفتار

58


نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران منشیات برآمد کرلی

اتوار نومبر
10:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) بالی ووڈ میں منشیات کے مبینہ استعمال کی تحقیقات میں بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو گرفتار کرلیا۔رپورٹس کے مطابق ایک منشیات فروش نے پوچھ گچھ کے دوران بھارتی سنگھ کا نام لیا تھا جس پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے کامیڈین بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ اندھیری میں لوکھنڈوالا کمپلیکس میں چھاپہ مارا جہاں تھوڑی سی منشیات برآمد ہوئی۔کامیڈین بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ سے منشیات ملنے کے بعد بھارت کے انسدادِ منشیات کے محکمے (این سی بی) نے انہیں اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو گرفتار کرلیا جن سے مزید پوچھ گچھ ۔بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ رواں برس 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، اٴْن کی پھندا لگی لاش ملنے کے باوجود اس معاملے میں قتل اور ممنوعہ منشیات کے استعمال پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

()

تحقیقات کے دوران بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کے حوالے سے بھی شواہد ملے تھے جس کے بعد بھارت میں انسدادِ منشیات کے محکمے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو اٴْن کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا تھا۔اس کے علاوہ معروف اداکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، صف اول کی اداکارائوں دپیکا پڈوکان، سارہ خان اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر فنکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points