وزیراعظم عمران خان کا شریف برادران کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

49


اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، وزیراعظم عمران خان

شہریار عباسی
اتوار نومبر
15:21

وزیراعظم عمران خان کا شریف برادران کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ شریف برادران کی والدہ کی وفات پر وزیرعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔

()

واضح رہے کہسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے تصدیق کی ہے کہ ان کی دادی انتقال کر گئی ہیں، آج صبح وہ نماز کے لیے اُٹھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے بھی دادی کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو لاہور لایا جائے گا، لاہور میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد ان کو جاتی عمرہ میں ان کے شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز عطاء اللہ تارڑ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points