ایک چھوٹے سے کریانہ سٹور سے شروع ہونیوالا کاروبار پاکستان میں ایک بڑی ریٹیل چین بن گئی امتیاز سٹورزتیزی سے بڑھنے والا شاپنگ کا میدان بن گیا ، 7ہزار سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کررہاہے اور چارلاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے

61


امتیاز سٹورزتیزی سے بڑھنے والا شاپنگ کا میدان بن گیا ، 7ہزار سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کررہاہے اور چارلاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے

ہفتہ نومبر
11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) ایک چھوٹے سے کریانہ سٹور سے شروع ہونیوالا کاروبار پاکستان میں ایک بڑی ریٹیل چین بن گئی، امتیاز سٹورزتیزی سے بڑھنے والا شاپنگ کا میدان بن گیا،

7ہزار سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کررہاہے اور چارلاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے ، اب تک اس کی ملکی سطح پر 14برانچیں کھل چکی ہیں لیکن یہ سلسلہ یہاں رکنے والا نہیں۔

یہ کہاجارہاہے کہ امتیاز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے نواح میں ایک اور برانچ کھولنے کو تیار ہے جس کے بعد شہری اپنے پسندیدہ شاپنگ زون کیلئے بے چین ہیں۔کمپنی نے میگاسٹور کی افتتاحی تقریب کا اعلان کیا جو کہ ہر جگہ سے شہریوں اور امتیاز کے معزز کسٹمرز کیلئے انتہائی رسائی میں موجود گلبرگ گرین ایکسپریس وے پر ہوئی،

اطلاعات کے مطابق شہریوں کی آمد کی توقع پہلے ہی کی جارہی تھی کیونکہ اسلام آباد میں امتیاز کی پہلی برانچ کے افتتاح کے موقع پر بھی ایسا دیکھا گیا تھا۔

()

امتیازفیملی کی موجودگی میں قرآن مجید کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا ، تفریح سے بھرپور تقریب میں لکی ڈرا ، اورشاندار گفٹ آفرز بھی تھیں، اس مرتبہ بھی لوگوں کی دلچسپی اور تقریب کو چار چاند لگنے کا یقین تھا،

لوگ منتظر تھے کہ یہ نئی برانچ کیا پیشکش کرتی ہے۔ برانچ شاید زیادہ کشادہ نہیں لیکن سہولیات کے ساتھ آرام دہ شاپنگ اور مصنوعات کی دستیابی کے ساتھ بہترین خدمات کے لیے پرعزم ہے۔

امتیاز میگابرانچ میں معروف انٹرنیشنل پراڈکٹس کے علاوہ اپنی کئی لوکل مصنوعات بھی ہیں جن میں صبیحہ ، پونم ، بریو اور کئی دیگر شامل ہیں، یہا ں فیشن، گراسری ، فارمیسی، کراکری، الیکٹرانکس اورمزیدکئی اقسام کا سامان دستیاب ہے جو خریداری کے شوقین لوگوں کیلئے بہترین ہے ۔

بلاشبہ امتیاز نے اس مقام پر پہنچنے کے لیے سخت محنت کی جہاں یہ آج کھڑا ہے ، سخت محنت ، توجہ اور جوش و خروش کے بغیر یہ ممکن نہیں، بہترین کوالٹی کی چیزیں آسانی سے خریدیں، امتیاز آپ کو دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتا ہے ۔

ایک چھوٹے سے کریانہ سٹور سے شروع ہونیوالا کاروبار پاکستان میں ایک بڑی ریٹیل چین بن گئی،

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points