()
یاد رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے باوجود 9 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے، جنہوں نے 7 نشستوں پر فتح حاصل کی۔
انتخابات کے بعد 6 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو چکے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم بھی ایک نشست کیساتھ تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ یوں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے 16 نشستیں حاصل ہو چکیں۔ جبکہ تحریک انصاف کو امید ہے کہ جی بی اے 3 گلگت 3میں اس کی فتح ہوگی، جس کے بعد حکمراں جماعت کی کل نشستیں 10 ہو جائیں گی۔ یاد رہے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے 24 میں سے 13 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ اس حلقے میں تینوں پارٹیوں کے امیدوار ایک مرتبہ پھر مقابلے کے لیے آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں حکومت تو پی ٹی آئی بنا چکی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ یہاں کے عوام حکومتی پارٹی کو ہی ووٹ دیتے ہیں یا پھر کسی اور امیدوار کا انتخاب کرتے ہیں۔پولنگ کا وقت شروع ہو چکا ہے جو کہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
Credits Urdu Points