سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی خبروں کی تردید

56


کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء)

کی صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی بندش نہ ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

سندھ سعید غنی کی جانب سے صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ ہونے سے متعلق خبر کی تردید کی گئی ہے ، انہوں نے لکھا کہ تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس صرف ایک مشاورتی اجلاس تھا جس میں وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی تجاویز پر ارکان سے تفصیلی مشاورت کی گئی ، تاہم صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ

حکومت، محکمہ صحت کی مشاورت اور وفاقی حکومت کے 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے میں پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے اور موسم سرما کی تعطیلات بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،بتایا گیا کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو ، سیکرٹری کالجز سند سید باقر نقوی ، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور نجی سکولز کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران شریک تھے ، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر بھی غور کیا گیا۔

()

وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ہونے والے گذشتہ اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا ،
23نومبر تک کے لیے تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد حمتی فیصلہ کرنے پر اتفاق ہوا تھا ، اب وفاق کی جان سے 25 نومبر سے 24 دسمبر تک اسکولز میں بچوں کو بھیجنے کی بجائے گھروں پر تعلیم دینے اور موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10جنوری تک کرنے کا کہا جا رہا ہے ، وفاق کا موقف ہے کہ 25 نومبر سے 24 دسمبر تک اساتذہ کو اسکولز آنے اور والدین کو ہر ہفتے اسکولز سے ہوم ورک کر لیں۔



Source link

Credits Urdu Points