تحریک لبیک تب بنی جب خادم رضوی نے عشقِ رسول ﷺ کی آواز دی

66


لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ تحریک تب بنی جب خادم رضوی نے عشق رسول ﷺ کی آواز دی ، خادم رضوی نے کہا کہ عشق رسول ﷺ کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں، جنازے میں لاکھوں لوگوں کی تعداد کا اندازہ صرف ہیلی کاپٹر سے کوریج کرکے لگایا جاسکتا تھا۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ تحریک لبیک کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی کی آج تدفین ہوئی ہے، لوگوں نے ٹی وی پر جنازے کی تعداد کو ٹی وی پر دیکھا ہے، جنازے میں دیکھا جائے توگراؤنڈمیں مینارپاکستان درمیان ہیں ، وہاں پر لوگوں کی لاکھوں تعداد تھی جو کہ مینارپاکستان کے چاروں طرف تھی۔اگر اس کی کوریج کا ہیلی کاپٹر سے بندوبست کیا جاتا تو درست اعداد کا پتا چل سکتا، کہ کتنے لوگ جنازے میں شامل ہوئے۔

()

سیاست میں تو غصہ ہوتا ہے جیسے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان جلسے کررہے ہیں، حکومت کیخلاف غصہ ہے لیکن جنازے میں غصہ نہیں بلکہ غم اور غصہ دونوں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پودے اور ان کی جڑیں پاس پاس ہوتی ہیں اسی طرح تحریک لبیک کی تحریک گراس روٹ ہے، یہ نظریہ تب بنا جب ایک شخص خادم رضوی نے آواز دے دی کہ عشق رسول ﷺ کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔

واضح رہے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی میت کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے مقام تک لانے کیلئے ایمبولینس کو چار گھنٹے کا وقت لگ گیا تھا ۔ علامہ خادم حسین رضوی کی میت ایمبولینس کے ذریعے صبح نو بجکر پانچ منٹ پر گھر سے نماز جناز ہ کی ادائیگی کے مقام مینار پاکستان کیلئے روانہ ہوئی لیکن کارکنوں اور عقیدتمندوںکے بے پناہ رش کی وجہ سے ایمبولینس چار گھنٹے بعد آزادی فلائی اوور تک پہنچ سکی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی میں شرکت کے لئے آنے ولوںکارش اس قدر زیادہ تھا کہ ایمبولینس کو مینار پاکستان کی گرائونڈ کے اندرنہ لے جایا جاسکا اورآزادی فلائی اوور کے اوپر ہی کھڑی کر کے نماز جنازہ پڑھائی گئی اور بعد ازاں میت کو تدفین کے لئے واپس لایا گیا ۔



Source link

Credits Urdu Points