آئی ایم ایف کےساتھ آئندہ قسط کی ادائیگی کیلئےمذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاکستان مالی استحکام کیلئے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر قائم ہے۔ وزارت خزانہ کا فنانشل ٹائمز میں چھپنے والی خبر پر ردعمل
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی خبروں کی تردید کردی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ قسط کی ادائیگی کیلئے مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاکستان مالی استحکام کیلئے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر قائم ہے۔ وزارت خزانہ نے ٹویٹر پر فنانشل ٹائمز میں چھپنے والی خبر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ قرض قسط کی ادائیگی کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔ قسط کی ادائیگی کی شرائط پوری کرنے میں مثبت پیش رفت ۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاکستان مالی استحکام کیلئے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر قائم ہے۔ جبکہ خبر میں وزارت خزانہ کا کوئی مئوقف نہیں لیا گیا بلکہ فنانشل ٹائمز نے مئوقف لیے بغیر ہی خبریں چلائیں۔
()
دوسری جانب دنیا بھر میں کوویڈ19 وباء کے باعث پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرض ری شیڈول میں ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جی 20 ممالک کا اجلاس کل سعودی عرب ریاض میں ہوگا۔جی 20 اجلاس میں 43 ممالک کے قرض ری شیڈول کرسکتا ہے۔ قرض ری شیڈول کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔ پاکستان کو جنوری سے جون تک قرض ری شیڈول میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے قرض ری شیڈول کی نئی سہولت دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کا قرض ری شیڈول کروانے والے ممالک دیوالیہ قرار نہیں دیے جائیں گے۔قرضوں کی ری شیڈولنگ کا مقصد غریب ممالک کو ریلیف دینا ہے۔ اس سے قبل پچھلے وسط اکتوبر میں جی ٹونٹی ممالک نے غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کردی تھی۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points