گلگت بلتستان انتخابات میں تحریک اںصاف نہیں جیتی انتخابات میں اصل فتح آزاد امیدواروں کی ہوئی جنہوں نے 7 نشستیں حاصل کیں: وزیر ریلوے

61


گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) وزیر ریلوے کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات میں تحریک اںصاف نہیں جیتی، انتخابات میں اصل فتح آزاد امیدواروں کی ہوئی جنہوں نے 7 نشستیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا بیان دیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو فتح حاصل نہیں ہوئی۔ گلگت انتخابات کے اصل فاتح آزاد امیدوار ہیں، جنہوں نے 7 نشستیں حاصل کیں۔ اندازہ تھا کہ تحریک انصاف پہلے اور پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہوں گی، تاہم ایسا نہ ہوا۔ تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کے مقابلے میں صرف ایک زیادہ نشست حاصل کی، اس لیے ان انتخابات کو آزاد امیدواروں کی فتح قرار دیتا ہوں۔

()

دوسری جانب 15 نومبر کو گلگت بلتستان انتخابات انعقاد کے بعد ریجن میں کل دوبارہ انتخابی میدا سجانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں گئی ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 اور جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کل بروز اتوار کو ہوگی۔ جی بی اے 3 گلگت 3 پر انتخابات پی ٹی آئی کے جعفر شاہ کے انتقال کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے جہاں اب پولنگ کل 22 نومبر کو ہوگی۔اس حلقے میں 22 ہزار 232 مرد اور 19 ہزار 42 خواتین ووٹر موجود ہیں۔دوسری جانب جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں 505 مرد اور403 خواتین کل اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔15 نومبر کو اس حلقے کے کچھ پولشن اسٹیشنز پر شرپسند عناصر پولنگ بکس اٹھا کر لے گئےتھے، جس کے باعث یہاں پولنگ روک دی گئی تھی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کا اعلان کیا۔ یہاں واضح رہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے باوجود 9 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے، جنہوں نے 7 نشستوں پر فتح حاصل کی۔ انتخابات کے بعد 6 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو چکے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم بھی ایک نشست کیساتھ تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ یوں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے 16 نشستیں حاصل ہو چکیں۔ جبکہ تحریک انصاف کو امید ہے کہ جی بی اے 3 گلگت 3میں اس کی فتح ہوگی، جس کے بعد حکمراں جماعت کی کل نشستیں 10 ہو جائیں گی۔ یاد رہے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے 24 میں سے 13 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔



Source link

Credits Urdu Points