Live Updates
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جانے والے دوستوں کاکیری ڈبہ جی ٹی روڈ پر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں چھ جواں سالہ دوست جاں بحق ہو گئے ،تمام کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا ۔
()
بتایا جاتا ہے گوجرانوالہ کی آبادی چمن شاہ اور شہزادہ شہید کالونی کے رہائشی چھ دوست اٹھارہ سالہ اسامہ ،چوبیس سالہ بدر ،بائیس سالہ علی رضا ،اٹھائیس سالہ اجمل ،پینتیس سالہ شاہد اور انیس سالہ مرتضی کیری ڈبہ پر علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے لاہور جارہے تھے کہ کالاشاہ کاکو نالہ ڈیک کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائے ۔
حادثے کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار چار دوست موقع پر ہی جبکہ دو ہسپتال منتقل کرتے دم توڑ گئے ۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں چھ ۔لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ۔
خادم رضوی کی وفات سے متعلق تازہ ترین معلومات
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points