وزیراعلیٰ نے عملی اقدامات کیلئے ایکشن پلان مانگ لیا ، لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے اضلاع میں تقسیم کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) حکومت پنجاب نے لاہور کو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ نے عملی اقدامات کیلئے ایکشن پلان مانگ لیا ، لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے اضلاع میں تقسیم کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ لاہور میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کردیا جائے۔ جس پر وزیراعلیٰ نے عملی اقدامات کیلئے ایکشن پلان مانگ لیا ہے۔آئندہ ہفتے ان اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔یاد رہے کراچی میں اضلاع ہونے کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے، اضلاع کو بس سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی حلقہ بندیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن وہاں کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔
()
اس کے مقابلے میں لاہور میں مسائل تو ہیں لیکن اس قدر مسائلستان نہیں جیسے کراچی بنا ہوا ہے۔
سندھ حکومت نے بھی سندھ حکومت نے اگست میں صوبے میں ایک ضلع کراچی دوسرا خیر پور بنایا ہے۔ کراچی ضلع کا نام کیماڑی رکھا گیا جس میں سائٹ بلدیہ ٹاؤن، ہاربر اور ماڑی شامل کیے گئے ہیں۔، کابینہ اجلاس میں کراچی کے باقی چھ اضلاع کے نام بھی تبدیل کرکے اہم شخصیات اور تاریخی مقامات سے منسوب کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔ ضلع جنوبی کا نام صرف کراچی رکھا جائے گا۔ ضلع خیر پور کو بھی دو ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسی طرح سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ کراچی میں اضلاع مسائل حل کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points