خاتون سیاستدان کو شادی کی تقریب میں گارڈز کے ہمراہ اسلحے کی نمائش مہنگی پڑ گئی

76


فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر 2020ء) خاتون سیاستدان کو شادی کی تقریب میں گارڈز کے ہمراہ اسلحے کی نمائش مہنگی پڑ گئی۔ پولیس نے شادی کی تقریب میں اسلحے کی نمائش کرنے پر سدرہ سعید کو گرفتار کر لیا ہے۔خاتون کے ساتھ ساتھ مزید پانچ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سدرہ سعید فیصل آباد کی مقامی سیاستدان ہیں۔گذشتہ روز انہوں نے مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سدرہ سعید کے ہمراہ ان کے 5 گارڈز بھی تھے۔مسلح افراد کے ہاتھ میں جدید اسلحہ تھا،جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون سیاستدان کو گذشتہ روز 5 گاڑدز کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

()

ان پر ناجائز اسلحے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سیاستدان سدرہ سعید کو اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سی پی او سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاوہ ازیں تھانہ لکسیاں پولیس نے کاروائی کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین افراد کوگرفتارکرکے ناجائزاسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدکی ہدایت پراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں علی نواز شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ لکسیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ملزمان الطاف حسین ولد بشیر سکنہ جلہ مخدوم سے بندوق12بور، امان اللہ ولد محمد خان سکنہ غوث محمد والا سے بندوق12بور اور محمد کاظم سکنہ دودہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف نمائش اسلحہ وناجائزاسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔



Source link

Credits Urdu Points