خادم حسین رضوی کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان منتقل نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

51



Live Updates

علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی نے حکومتی پروٹوکول کو مسترد کر دیا تھا

سمیرا فقیرحسین
ہفتہ نومبر
11:52

خادم حسین رضوی کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان منتقل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2020ء) : تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کی بجائے ایمبولینس میں مینار پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کی بجائے ایمبولینس میں لے جانے کی وجہ سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق
علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی نے حکومتی پروٹوکول کے ذریعے جسد خاکی کو مینار پاکستان لانے کی پیشکش مسترد کردی تھی جس کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی بذریعہ ایمبولینس مینار پاکستان لے جایا جا رہا ہے۔
مینار پاکستان گراونڈ شرکاء سے بھر چکا ہے ہزاروں لوگ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے موجود ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مینار پاکستان گراؤنڈ میں تحریک لبیک کے کارکنان دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں۔

()

علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کارکنان کے پہنچنے کا سلسلہ ۔ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب
لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، 03 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 31 ایس ایچ اوز، 116 اَپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی لاہور میں وفات پاگئے تھے ، خادم رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے پرمولانا خادم رضوی کو شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا، اسپتال انتظامیہ کاکہنا تھا خادم رضوی جب اسپتال پہنچے تو انتقال کرچکے تھے۔



خادم رضوی کی وفات سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points