کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا

77


کابل میں 14 راکٹ حملے، 3 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے

مقدس فاروق اعوان
ہفتہ نومبر
11:19

کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا

کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر 2020) کابل میں 14 راکٹ حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج ایک بار پھر کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دار الحکومت کابل میں 14 راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔14 راکٹ حملے کابل کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق راکٹ حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ابتدائی طور پر زخمی افراد کی تعداد 11 بتائی گئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جب کہ ہلاک ہونے والے افراد میں دو سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں میں کابل کے چہل ستون اور ارزان قیمت کے علاقوں کو ہدف بنایا گیا۔

()

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ چند دن قبل افغانستان کے دارالحکومت میں واقع کابل یونیورسٹی میں ایرانی کتب میلے کے افتتاح کے موقع پر دھماکے اور فائرنگ سے 5افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کی آوازکابل کے دوردرازعلاقوں تک سنی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق افعانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے ترجمان اکمل سمسور نے حملے میں 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اب تک 6لاشیں کابل کے ہسپتالوں میں منتقل کی جاچکی ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ افغانستان کے دشمن، تعلیم کے دشمن کابل یونیورسٹی میں داخل ہو گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، وہ انتہائی محتاط طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ طلبہ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points