اندھی فائرنگ کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت آٹھ نوجوان زخمی

55


وسکانسن (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) یہ دلخراش واقعہ جمعہ کے روز واﺅٹسا کے مے فیئر مال میں پیش آیا ہے جہاں ایک شوٹر نے عوام پر بندوق کا منہ کھول دیاور اس اندھی فائرنگ کے نتیجے میں سات نوجوانوں کے ساتھ ایک کم عمر بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جس کے بعد زخمی بچوں کو ایمبولینس میں ڈال کر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔جمعہ کی سہ پہر کو ملواکی سے سات میل کی دوری پر واقع واﺅٹسا میں واقع مے فیئر مال میں ایک گن مین نے اچانک ہی فائرنگ کرناشروع کی جس کی زد میں آ کر آٹھ لوگ زخمی ہوئے۔واﺅٹسا کے میئر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کسی کے بھی جاں بحق ہونے کے امکان نہیں ہیں۔

()

حملے کے بعدجب پولیس اور طبی عملہ موقعہ پر پہنچا تب تک گن مین موقعہ سے فرار ہو چکا تھا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اسے پکڑوانے میں عوام سے بھی مقامی پولیس نے اپیل کر دی ہے۔

اس واقعہ کے بعد مے فیئر شاپنگ مال کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس افسوناک واقعہ میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔اس واقعہ کی تفتیش میں واﺅٹسا پولیس اور انتظامیہ کی ہر حوالے سے مدد کر رہے ہیں اور فی الحال مے فیئر مال کو بند کر دیا گیا ہے۔جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 20سے 30سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ سفید فام شخص تھا جس نے یہ انتہا پسندانہ کارروائی کی ہے۔جبکہ پولیس نے مے فیئر مال،اس کے قریب کا اسکول اور اس علاقے کو مکمل طور پر لاک ڈاﺅن کر دیا ہے اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کی اور دس سے بارہ فائر کے کے بھاگ گیا۔زخمی نوجوان اس وقت اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم واقعے کی تفتیش اور جلد ملزم انصاف کے کٹہرے میں ہو گا۔



Source link

Credits Urdu Points