پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ چھڑ گئی،ریڈی فار وارٹاپ ٹرینڈ بن گیا

58


لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) کافی دنوں سے پیشین گوئیاں ہو رہی تھیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عنقریب جنگ شروع ہو جائے گی۔انہی پیشین گوئیوں کے دوران کشمیر میں بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے اٹھنے والے بادلوں نے اس امکان کو قوی کر دیا تھا کہ کسی بھی وقت عالمی جنگ شروع ہوئی کہ شروع ہوئی مگر ابھی تک تو امن و امان کی صورت دکھائی دے رہی ہے اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ بھارت 27فروری جیسا کوئی ایڈونچر دوبارہ نہیں کرنا چاہتا تاہم پاکستانی آرمی بھی اس جنگ کے لیے خود کو تیار کر چکی ہے کیونکہ پاکستانی قوم اس جنگ میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔اگرچہ پاکستان اور بھارت کے بارڈرز پر اس وقت تک امن ہے مگر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر امن نہیں ہے وہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑ چکی اور سوشل میڈیا صارفین ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور فتح کرنے کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں۔

()

گزشتہ دن سے ٹوئٹر پر” ریڈی فار وار “کے ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا صارفین ایک دوسرے کو بزدل ،شرانگیز اور طرح طرح کے القابات دیتے نظر آ رہے ہیں۔

پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے ابھی نندن،کارگل،اور دیگر کئی معرکوں کی تصاویر شیئر کے کے بھارتیوں کو مزا چکھایا جبکہ پاکستان آرمی سپیشل فورسز کی تصاویر،ایف 16اور ابھی نندن کے جنگی بیڑے کی تصاویر بھی انڈین کو بار بار ٹیگ کی گئیں۔ٹوئٹر پر اب تک کئی ہزار ٹویٹس ریڈی فار وار کے نام سے ہو چکی ہیں۔پاکستانی ا ور بھارتی ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر پر ہی یہ جنگ لڑنے کی ٹھان لی ہے اور ابھی دونوں طرف سے کسی نے خاموشی بھی اختیار نہیں کی اور جنگ زوروں پر ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور وہ پاکستان کو گزند پہنچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،بارڈر پر اشتعال انگیزی کے علاوہ بھارت پاکستان کے اندر بھی خانہ جنگی،دہشت گردی اور دوسری تشدد آمیز کارروائیوں کو ہوا دیتا رہتا ہے کیونکہ اس کے سر پر اکھنڈ بھارت بنانے کا بھوت سوا ر ہے مگر آخر میں اس کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آنا۔لگتا ایسے ہی ہے کہ بھارت ویسے تو پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے اور جیتنے کی استطاعت اور جگر نہیں رکھتا اس لیے وہ ٹوئٹر پر جنگ جیتنے کا سہرا اپنے نام کرنا چاہتا ہے اور یہاں بھی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اسے ابھی نندن کی تصاویر شیئر کر کرکے ناکوں چنے چبوا دیے ہیں۔



Source link

Credits Urdu Points